[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

گنی (خطہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گنی اس خطے کا روایتی نام ہے جو افریقا میں خلیج گنی کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔ یہ شمال میں جنگلی علاقوں سے شروع ہوکر ساحل کے علاقوں پر ختم ہوتا ہے۔

تاریخی طور پر یہ پہلا علاقہ ہے جہاں سے یورپ سے تجارت شروع ہوئی۔ ہاتھی دانت، سونے اور غلاموں کی تجارت نے اس خطے کو خوش حال بنا دیا۔ 18 ویں اور 19 صدی میں کئی مرکزی سلطنتیں ادھر حکومتی کرتی تھیں۔ حالانکہ یہ ساحل کے علاقوں کی وسیع حکومتوں کے مقابلے میں کافی چھوٹی تھیں لیکن یہاں کثافت آبادی بہت زیادہ تھی اور یہ حکومتیں زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ تھیں۔ اسی لیے جب یورپی قابض قوتوں نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کی ٹھانی تو انھوں افریقہ میں سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا انہی ریاستوں میں کرنا پڑا۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگا جا سکتا ہے کہ 19 ویں صدی کے اواخر تک گنی کا بیشتر علاقہ یورپی نو آبادیات میں شامل نہ ہو سکا۔

اس خطے کے مزید دو ذیلی حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جنہیں زیریں گنی اور بالائی گنی کہا جاتا ہے۔ زیریں گنی افریقہ کے گنجان آباد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور اس میں نائجیریا، بینن، ٹوگو اور گھانا کے جنوبی علاقے شامل ہیں۔ بالائی گنی، جو نسبتاً کم گنجان آباد ہے، آئیوری کوسٹ سے گنی بساؤ تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم جمہوریہ گنی میں یہ اصطلاح ملک کے ساحلی اور اندرونی علاقوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

یورپی تاجروں اور قابض قوتوں نے تجارتی اشیاء کی بنیاد پر ان علاقوں کو اپنے نام دیے جیسے نائجیریا اور بینن کے علاقوں کو "غلاموں کا ساحل " (Slave Coast) کہا جاتا تھا۔ گھانا کو "سونے کا ساحل" (Gold Coast) کہا جاتا تھا۔ مغرب میں آئیوری کوسٹ (معنی: "ہاتھی دانت کا ساحل") واقع ہے جو آج تک اس ملک کا نام بھی ہے۔ مزید مغرب میں لائبیریا اور سیرالیون کے علاقوں کو "مرچوں کا ساحل" (Pepper Coast) اور "اناج کا ساحل" (Grain Coast) کہا جاتا تھا۔

خطہ گنی کے ممالک

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]