[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

گراف (ریاضی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تصویر 1: ملصق گراف کی نقاشی جس میں 6 راس اور 7 کنارے ہیں۔

ریاضی میں گراف نقاط اور لکیروں پر مشتمل ہوتا ہے، ایسا کہ ہر لکیر صرف دو نقاط کو جوڑتی ہے۔ کوئی بھی نقاط کا جوڑا لکیر کے ذریعہ جوڑا جا سکتا ہے۔ ایک نقطہ اپنے آپ سے بھی لکیر کے ذریعہ جوڑا جا سکتا ہے (اسے مدور کہتے ہیں)۔ نقاط کو راس کہتے ہیں اور جوڑنے والی لکیر کو کنارہ۔ ایک کنارہ صرف دو راس کو آپس میں جوڑتا ہے۔

مثال کے طور پر تصویر 2 میں گھر کا نقشہ دیا ہے۔ اس نقشہ کا گراف بنانے کے لیے ہر کمرے کو راس (دائرہ) سے دکھایا گیا ہے۔ جن دو کمروں کے درمیان دروازہ ہے، گراف میں وہ کنارہ سے جڑے دکھائے گئے ہیں۔ راس پر کمرے کا عدد لکھا گیا ہے۔ اس طرح یہ کمروں کے اتصال کا گراف ہے۔

فائل:House layout plan and its graph.svg
تصویر 2:گھر کا نقشہ اور گراف
تصویر 3: گراف کی جامع مثال۔ تین راس اور چھ کنارے۔
فائل:Isomorphic and equal labeled graphs.svg
دکھائے گئے دونوں گراف دراصل ایک ہی ملصق گراف کی نقاشی ہے (دونوں گراف برابر ہیں، یعنی دو انداز سے ایک ہی گراف دکھایا گیا ہے)۔
اصطلاح term

گراف
ذیلی گراف
راس
کنارہ
مدور
لصق
ملصق
ناملصق
مرتب
درجہ
باقاعدہ
متصل
نامتصل

graph
subgraph
vertex, vertices
edge
loop
label
labeled
unlabeled
ordered
degree
regular
connected
disconnected


گراف اور اس کی اقسام

[ترمیم]

تعریف: گراف G مشتمل ہوتا ہے غیر خالی مجموعہ پر جس کے ارکان راس ہوتے ہیں اور ان ارکان کے جوڑوں کی نامرتب فہرست پر، جنہیں کنارے کہا جاتا ہے۔ راس کے مجموعہ کو گراف کا "راس مجموعہ" کہتے ہیں اور V(G) لکھتے ہیں۔ کناروں کی فہرست کو "کنارہ فہرست" کہتے ہیں اور E(G) لکھتے ہیں۔ اگر u اور v راس ہوں، تو کنارہ uv یا vw، راس u اور v کو آپس میں "مِلاتا" ہے۔ تصویر 1 میں

تعریف: اگر دو راس کو ایک سے زیادہ کنارے جوڑتے ہوں، تو انھیں متعدد کنارے کہا جاتا ہے۔ اگر کنارہ راس کو اپنے آپ سے جوڑے تو اسے مدور کہا جاتا ہے۔ تصویر 3 میں سرخ رنگ میں تین "متعددکنارے" دکھائے گئے ہیں۔ نیلے رنگ میں "مدور" ہے۔

سادہ‌گراف، تین راس اور تین کنارے۔ چونکہ ہر قمہ کا درجہ دو ہے، اس لیے یہ باقاعدہ‌گراف بھی ہے۔

سادہ گراف

[ترمیم]

ایک گراف جس میں متعددکنارے اور مدور نہ ہوں کو سادہ گراف کہا جائے گا۔

متصل گراف

[ترمیم]

گراف جو صرف ایک ٹکرے میں ہو کو متصل گراف کہتے ہیں ورنہ نامتصل گراف۔

فائل:Disconnected simple graph.svg
نامتصل گراف
فائل:Subgraph and graph.svg
گراف کا ذیلی‌گراف گہرے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

ذیلی گراف

[ترمیم]

تعریف: گراف G کا راس مجموعہ V(G) اور کنارہ‌فہرست E(G)ہو۔ گراف کا ذیلی‌گراف ایسا گراف ہے جس کی تمام راس V(G) میں ہوں اور تمام کنارے E(G) میں ہوں۔

تعریف: اگر G گراف ہے بغیر مدور کے اور v اس کا ایک قمہ ہے۔ قمہ v کا درجہ اس میں ملنے والے کناروں کی تعداد ہے اور اسے deg(v) لکھتے ہیں۔ تصویر 1 میں قمہ 5 کا درجہ 3 ہے۔

باقاعدہ گراف

[ترمیم]

اگر گراف کی تمام راس کے درجات برابر ہوں، تو گراف کو باقاعدہ گراف کہیں گے۔ اگر درجہ r ہو تو گراف کو باقاعدہ‌گراف درجہ r کے ساتھ کہیں گے۔

مصافحہ مبعث

[ترمیم]

گراف مٰیں تمام راس کے درجات کی حاصل جمع دوگنی ہوتی ہے کناروں کی تعداد کے ۔

  • راس کے درجات کا حاصل‌جمع جفت عدد ہوتا ہے۔
  • ایسی راس جن کا درجہ طاق عدد ہو، کی تعداد جفت عدد ہوتی ہے۔
  • باقاعدہ‌گراف درجہ r کے ساتھ، کی راس کی تعداد n ہو، تو کناروں کی تعداد ہو گی۔
اصطلاح term

مکمل
عدیمہ
دورہ
راستہ
دوحصائی

complete
null
cycle
path
bipartite


مکمل گراف

[ترمیم]
تفصیلی مضمون مکمل گراف

ایسا گراف جس کے کوئی بھی دو واضح راس صرف اور صرف ایک کنارے سے جڑی ہوں، کو مکمل گراف کہا جاتا ہے۔ مکمل‌گراف جس کی راس کی تعداد n ہو کو لکھتے ہیں۔

عدیمہ گراف

[ترمیم]

جس گراف میں کوئی کنارے نہ ہوں کو عدیمہ گراف کہتے ہیں۔ عدیمہ‌گراف جس کی راس کی تعداد n ہو کو لکھتے ہیں۔ یہ گراف باقاعدہ ہو گا درجہ 0 کے ساتھ۔

فائل:Empty graph.svg
عدیمہ گراف،
دورہ گراف

دورہ گراف

[ترمیم]

گراف جس میں صرف ایک دورہ ہو کو دورہ گراف کہتے ہیں۔ دورہ‌گراف جس کی راس کی تعداد n ہو کو لکھتے ہیں۔

رستہ گراف

راستہ گراف

[ترمیم]

گراف جس میں صرف ایک رستہ ہو کو راستہ‌گراف کہتے ہیں۔ رستہ گراف جس کی راس کی تعداد n ہو کو لکھتے ہیں۔

فائل:Bipartite graph.svg
دوحصائی گراف

دوحصائی گراف

[ترمیم]

ایسا گراف جس کے راس مجموعہ کو دو ذیلی مجموعات A اور B میں بانٹا جا سکے اس طرح کہ ہر کنارہ مجموعہ A کے کسی قمہ کو مجموعہ B کے کسی قمہ سے جوڑتا ہو۔ تصویر میں راس کے ذیلی مجموعات کو "نیلے" اور "سرخ" رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

اصطلاح term

سمتی گراف
موزون گراف

directed graph (digraph)
weighted graph

سمتی گراف

[ترمیم]
تفصیلی مضمون سمتی گراف

ایسا گراف جس میں کناروں کی سمت مقرر ہو جو تیر کے نشان سے دکھائی جاتی ہے۔ اسے یوں سمجھا جا سکتا ہے جیسے مقام ا اور ب کے درمیان ریل‌گاڑی مقام ا سے ب کی طرف چلتی ہو مگر دوسری جانب نہیں۔

تعریف: سمتی گراف D مشتمل ہوتا ہے ایک مجموعہ جسے راس کہتے ہیں اور راس کے جوڑوں کی مرتب فہرست جنہیں تیر کہتے ہیں۔ راس کو "راس مجموعہ" V(D) لکھتے ہیں اور تیروں کو "تیر فہرست" A(D) لکھتے ہیں۔ اگر a اور b راس ہیں تو تیر ab کی سمت a سے b ہوتی ہے یا a کو b سے جوڑتا ہے (مگر b کو a سے نہیں جوڑتا)۔
فائل:A weighted graph example.svg
وزن شدہ گراف

موزون گراف

[ترمیم]

موزون گراف، ایسا گراف جس میں ہر کنارے کے ساتھ ایک مثبت عدد نتھی کر دیا جائے جو اس کا وزن کہلائے۔ مثلاً اگر راس شہر ہوں تو وزن دو شہروں کے درمیان فاصلہ۔

اصطلاح term

متشاکل
ارتباط واحد الواحد
ارتباطی
جوڑے

isomorphic
one to one correspondence
corresponding
pair

فائل:Isomorphic notequal labeled graphs.svg
دونوں ملصق گراف برابر نہیں، مگر متشاکل ہیں
فائل:Isomorphic unlabeled graphs.svg
دونوں ناملصق گراف متشاکل ہیں

متشاکل گراف

[ترمیم]

دو گراف G اور F کو متشاکل کہا جائے گا اگر G کو F میں تبدیل کیا جا سکے اس کے ملصق کی جگہ تبدیل کر کے۔ دوسرے الفاظ میں اگر G اور F کی راس میں ایسا ارتباط واحد الواحد ہو کہ G میں کسی بھی "راس جوڑے" کو جوڑنے والے کنارے کی تعداد برابر ہو F میں ارتباطی "راس جوڑے" کو جوڑنے والے کناروں کی تعداد کے ۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات