[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

صحافی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک خاتون صحافی مائک پکڑ کہ کیمرے کے سامنے کھڑی ہے۔

صحافی ایسے شخص کو کہاجاتا ہے جو مختلف ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے لیے مختلف خبریں لاتا ہے اور در بہ در گھوم پھر کر مختلف تازہ ترین خبریں دیتا ہے۔ صحافی کے اس کام کو صحافت کہا جاتا ہے۔ ایک صحافی معاشرے میں بیداری پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے اور ایک خبر کو وہاں تک پہنچاسکتا ہے جہاں شاید عام انسان کے لیے ناممکن ہو۔

مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فلکؔ چھولسی (تاریخ پیدائش 2 جنوری 1983): مولانا سید غافر رضوی چھولسی دور حاضر کے صحافیوں کے درمیان ایک با صلاحیت اور اچھے صحافی شمار کیے جاتے ہیں، ان کا تعلق سرزمین ہندوستان سے ہے جو اردو ادب میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔مولانا کے مضامین مشہور و معروف اردو کے اخبارات میں نظر آتے ہیں۔ مولانا کے زیادہ تر مضامین جو عالمی شھرت یافتہ اخبارات میں دیکھے گئے ہیں وہ سنہ 2014 عیسوی سے سنہ 2016عیسوی تک کثرت سے نظر آتے ہیں لیکن سنہ 2016عیسوی کے بعد موصوف کے مضامین قدرے کم نظر آئے لیکن اس کے باوجود ان کے مضامین کی تعداد اور اسلوب نوشتاری ادیبانہ اور محققانہ ہوتا ہے اور دیگر مصنفین، محققین، مضمون نگار اور صحافیوں کی بہ نسبت ان کے مضامین زیادہ مقبول ہیں اور زیادہ تعداد میں منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔[1]

زمانہ دن بہ دن ترقی کر رہا ہے، گذشتہ زمانوں میں تو صحافت اتنی زیادہ عام نہیں تھی لیکن موجودہ زمانہ یعنی 2022 ء میں سرزمین ہندوستان پر چینلوں کی تعداد شمارش سے باہر ہے۔[2]

سید عمر اویس گردیزی (تاریخ پیدائش 13 جون 1989) ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقہ باغ سے ہے ، پاکستانی صحافت سے وابستہ ہیں ، روزنامہ امّت ، ہفت روزہ تکبیر انٹرنیشنل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات پر رپورٹنگ کیساتھ عالمی منظر نامے پر رپورٹنگ کرچکے ہیں ، پاکستان کے نامور سیاست دانوں ، حکمرانوں کے انٹرویوز کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جا کر رپورٹنگ کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ، ماہنامہ دی مشن انٹرنیشنل کے ایڈیٹر ہیں اور اس وقت بین الاقوامی ساختہ نیوز چینل اے این این نیوز کے پاکستان میں بیورو چیف ہیں۔ 2005 تک تو پاکستان اس شعبہ صحافت میں اتناآگے نہ تھا تاہم اب پاکستان اس شعبے میں انتہائی ترقی کر رہا ہے اور آج کل 30 سے زائد پاکستان کے نیوز چینلز ہیں۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 22 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2022 
  2. https://ur.wikipedia.org/wiki/ہندوستان
  3. https://ur.wikipedia.org/wiki/پاکستان

مزید دیکھیے

[ترمیم]