شست
Appearance
شست مچھلی پکڑنے کا ایک ٹھوس آلہ جس کا سرا ٹیڑھا ہوتا ہے اور اس شست کو بنسی میں لٹکایا جاتا ہے۔ شست کو کئی صدیوں سے مچھلی شکار کرنے والے، کھارے اور میٹھے دونوں پانی میں استعمال کرتے ہیں۔ سنہ 2005 عیسوی میں ایک امریکی جریدہ فوربس کی جانب سے شست کو 20 اہم آلات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس آلہ میں عام طور پر مچھلیوں کی کوئی مرغوب غذا یا چیز لٹکا دی جاتی ہے تاکہ اس کے ذریعہ شکار آسانی سے کیا جا سکے۔ دنیا کے مختلف گوشوں میں شست کی بھاری، خوفناک اور مختلف حجم و شکل کی متعدد قسمیں پائی جاتی ہیں۔