[go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

راچڈیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راچڈیل

Rochdale Town Hall with the College Bank Flats behind
آبادی95,796 (2001 Census)
OS grid referenceSD893130
• London169 میل (272 کلومیٹر) SSE
میٹروپولیٹن بورو
Metropolitan county
Region
ملکEngland
خود مختار ریاستمملکت متحدہ
پوسٹ ٹاؤنROCHDALE
ڈاک رمز ضلعOL11, OL12, OL16
ڈائلنگ کوڈ01706
ایمبولینسNorth West
یو کے پارلیمنٹ
مقامات کی فہرست
مملکت متحدہ
انگلستان

راچڈیل (انگریزی: Rochdale) برطانیہ کا ایک market town و قصبہ جو انگلستان میں واقع ہے۔[1]

تفصیلات

[ترمیم]

راچڈل تاریخ کے آئینے میں

سطح سمندر سے 137میٹر بلند نارتھ ویسٹ مانچسٹر سے 9.8میل اور نارتھ ویسٹ اولڈھم سے 5.3میل دور ایک خوبصورت پہاڑ کے دامن واقع راچڈل دنیا میں سلک اور ویلوٹ کے علاوہ فاﺅنڈری میں اپنی انفرادیت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہوا راچڈل کا ذکر قدیم برطانوی تاریخ ڈومس ڈے بک کے گریٹ سروے 1086عیسوی میں ملا راچڈل کا کل رقبہ 41828ایکٹر 61سکوائر میل ہے اوون ‘ سلک ‘ ویلوٹ ‘ کا بڑا تجارتی مرکز تھا یہاں پر قدیم ترین مل کا ذکر 1884میں ملتا ہے جو 1968میں ختم کر دی گئی جبکہ سب سے زیادہ طویل مدت تک قائم رہنے والی مل نے 131سال کام کیا جو 1886میں تعمیر ہوئی اس کا ٹاﺅن ہال 1870میں تعمیر ہوا جو ماڈرن کیتھولک بلڈنگ سٹائل کا بہترین نمونہ ہے راچڈل میں 1776میں نہر کو آمدو رفت کے لیے تعمیر کیا گیا اس کا دوسرا سیکشن 1799میں تعمیر ہوا اور کشتیوں سے سفر کے لیے 1804میں اس کا باقاعدہ استعمال شروع کیا گیا راچڈل سے پہلی بس 1790میں مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئی جبکہ راچڈل سے مانچسٹر اور لیڈز کے لیے ریلوے کا نظام بھی1804میں ہی شروع ہوا 1950کی دیہائی میں جنگ عظیم دوم کے بعد پاکستانیوں نے برطانیہ آباد ہونا شروع کیا جبکہ 1960کی دیہائی میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد منگلہ ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں آباد ہونا شروع ہوئی تو اس وقت کپڑا بننے کی فیکٹریوں کے کاریگروں نے ملازمت کے لیے راچڈل کا رخ کیا آہستہ آہستہ پاکستانیو ں کی آبادی بڑھتی چلی گئی جو اس وقت تقریبا 30ہزار کے قریب ہے راچڈل کی کل آبادی 2لاکھ 16ہزار 200کے قریب ہے یہاں پر بلیک برٹش کی تعداد 2ہزار چائنیز کی 15سو بنگلہ دیشیوں کی 4ہزار اور ایشین برٹش کی 20ہزار ہے گوروں کی تعداد 86.5فیصد اور ایشین مکس کے تعداد 11.4فیصد ہے اس کا پوسٹل کوڈ OLاور Mایریا کوڈ 0161اور 01706ہے راچڈل سے پہلا پارلیمنٹ ممبر جان برائٹ جو 1811میں پیدا ہوا اور 1879میں وفات پا گیا منتخب ہوا اس وقت لیبر پارٹی کے ٹونی الائیڈ پارلیمنٹ کے مڈٹرم الیکشن میں منتخب ہوئے ہیں راچڈل ریلوے اسٹیشن شہر سے ایک میل دور ہے جبکہ اس وقت راچڈل کی اکثریتی آبادی دوسروں شہروں میں کام کاج کے لیے جاتی ہے راچڈل کو مساجد کا شہر بھی قرار دیا جاتا ہے جہاں پر 18بڑے دینی مدارس اور مساجد موجود ہیں جن میں سنٹرل مسجد‘ گولڈن مسجد‘ جلالیہ جامع مسجد‘ جامع حیدریہ ‘ الامین جامع مسجد ‘ جامع ہارونیہ ‘اسلامک سنٹر ‘ مدینہ مسجد ‘ مسجد فرقان ‘ نیلی مسجد ‘ دار العلم ‘ فیضان مدینہ ‘ القبا مسجد‘ دار المنور گھمگول شریف ‘ نیو فیضان مدینہ ‘ قابل ذکر ہیں راچڈل میں سب سے پہلے گولڈن جامع مسجد 1960میں تعمیر کی گئی اس مسجد کی تعمیر میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا 1998میں راچڈل کو ساہیوال کا جڑواں شہر قرار دیا گیا اس وقت 8فیصد آبادی کا تعلق پاکستان کے ساتھ تھا 31مارچ 2014کو راچڈل کے رہائشیوں کو میٹرو لنک کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی گئی موجود ہ راچڈل کے میئر Ian Duckworthہیں انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لوور پلیس پرائمری اسکول اور ہائی اسکول کی تعلیم کنگز وے سے حاصل کی عملی زندگی میں وہ بطور پینٹر اور ڈیکوریٹر کے طور پر کام کرتے رہے بعد ازاں انھوں نے حجام کا کام بھی سیکھ لیا راچڈل میں عالمی شہرت یافتہ اداکار‘ گلوکار ‘ ڈیم فیلڈز پیدا ہوئے انکا مجسمہ سٹی ہال کے باہر نصب کیا گیا ہے1844میں عالمی سطح پر کواپریٹو تاریخ کے بانی وچڈڈ پاینجرزنے پہلی دکان کھولی بنیاد پرست برطانوی سیاست دان سماجی اہلکار جان برائٹ 1811میں اسی شہر میں پیدا ہوئے راچڈل بورو کونسل 1974میں قائم کی گئی راچڈل ‘یوکرائن کے شہر LVIVجرمن کے شہر Bielefeldاور پاکستان کے شہر ساہیوال اور فرانس کے شہر ٹورکوٹنگ کا جڑواں شہر ہے 1959سے 1973تک راچڈل میں سپورٹس کاریں بنائی جاتی تھیں 08مئی 2012کو راچڈل میں برطانیہ کا بدنام ترین سکیس اسکینڈل منظر عام پر آیا اور پولیس نے برطانوی نژاد پاکستانیوں سمیت 12ملزمان کو حراست میں لیا جن میں 59سالہ شبیر احمد شامل ہے مذکورہ اسکینڈل کی وجہ سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 1948میں راچڈل میں فرانک بٹر ورتھ اور ہیری سمتھ نے ہڈسن سٹریٹ میں ایک پرانی عمارت میں گاڑیاں بنانے کی فیکٹری لگائی مشہور زمانہ ریسنگ کار جس کا ڈیزائن رچرڈپارکر نے تیار کیا اسی فیکٹری میں تیار کی گئی راچڈل میں اگست 2016سے جولائی 2017تک سماجی بے راہ روی کی 555‘سائیکل چوری کی 24جزوی نقصان اور آگ لگانے کی 107منشیات کی27دیگر چوری کی 177اسلحہ رکھنے کی 20ڈکیتی کی 38دوکانوں کے توڑنے کی 489گاڑی چوری کی 56اور سب سے زیادہ تشدد اور جنسی جرائم کی 623وارداتیں رپورٹ کی گئیں جبکہ 2سو میں سے ایک شخص اسائلم سیکر ہے ۔

راچڈیل کی مجموعی آبادی 95,796 افراد پر مشتمل ہے۔

جڑواں شہر

[ترمیم]

شہر راچڈیل کے جڑواں شہر Peine، بیئلفیلڈ و لیویو ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Rochdale"